تمہاری یاد کا موسم ہمیں رلاتا ہے
تمہاری یاد کا موسم ہمیں رلاتا ہے
میری جان، میری محبت، میری دھڑکن ، میرے دل کو سکون دینے والی، ہمہ وقت میرے ذہن و دماغ میں بسر کرنے والی، میری ملکہ، بابا کی اکلوتی، آپ کی یاد آتی ہے، میں جب بھی اکیلا ہوتا ہوں بس اسی سوچ میں گم ہوتا ہوں، میری محبت کیا کر رہی ہوگی، کیا وہ مجھے یاد کر رہی ہوگی اگر ہاں تو مجھے ہچکیاں کیوں نہیں آرہی، اور جب کبھی ہچکیاں آتی ہیں میں سب سے پہلے تمہارا سوچتا ہوں کہ شاید تم نے مجھے یاد کیا اور پھر میرے دل میں خوشی کی اک لہر دوڑ جاتی ہے پھر میں تمہارے خیالوں میں ڈوب جاتا ہو. جیسے تم میرے سامنے ہو اور مجھ سے باتیں کر رہی ہو میری آنکھوں سے محو گفتگو ہو، میری تم سے ملاقات نہیں لیکن پھر بھی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہم روز ملتے ہیں، میں نے اب تک تمہیں دیکھا نہیں ہے لیکن یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میں ہر پل ہر گھڑی تمہیں دیکھ رہا ہوں ، ایک الگ ہی احساس ہے تمہارا ، تم مجھ سے دور رہ کر بھی میرے بہت قریب ہو ، ابھی میرا امتحان چل رہا ہے میں پیپر حل کر رہا ہوتا ہوں اور دل و دماغ میں آپ کے خیالات آرہے ہوتے ہیں کہ میری محبت نے ناشتہ، کھانا کھایا ہوگا، اس کی طبیعت تو ٹھیک ہوگی، مجھے یاد بھی کرتی ہے😙 آج جب پیپر لکھ چکا تھا اور چونکہ ہمارا امتحان girls high scool میں پڑا ہے تو کچھ دوست کہنے لگے میں بینچ پر اپنا نمبر لکھ دیتا ہوں کیونکہ بینچ پر لڑکیوں کے نام لکھے تھے انہوں نے مجھ سے بھی کہا تم بھی لکھو، مجھے فورا میری محبت کا خیال آیا ، کوئی ہے جو میرا انتظار کر رہے ہی، میری یاد میں اس کی صبح و شام کٹتی ہے، مجھے ہی یاد کرتے ہوئے سوتی ہے، مجھے یاد کرتے ہوئے صبح نیند سے بیدار ہوتی ہے، میرے کہنے پر خوراک بڑھاتی ہے، میں ناراض رہوں تو کھانے سے دشمنی کر لیتی ہے آخر ایک ایسی محبوبہ کے ہوتے ہوئے میں کسی اور کا کیسے سوچ سکتا ہوں بس یہی پیاری پیاری باتیں سوچ رہا تھا کہ بیل بجی اور ہم امتحان حال سے باہر نکل گئے اور پھر میں lekhny پر آ کر ٹائم پاس کرنے لگا یا یوں کہیں ٹائم ہمیں پاس کرنے لگا😆
تو کیسی رہی میری بکواس؟ 😂 یہ میری بات نہیں، دل کے زخم ہیں یارو! اسے مزاق سمجھنے کی بھول مت کرنا😆
✍️ راشد
Simran Bhagat
20-Sep-2022 01:51 PM
ماشاءاللہ❤️
Reply
Manzar Ansari
03-Feb-2022 05:29 PM
Good
Reply
Rashid Murtuza Official
05-Feb-2022 12:15 PM
بہت بہت شکریہ
Reply
آسی عباد الرحمٰن وانی
05-Jan-2022 08:49 PM
Bht khoob
Reply
Rashid Murtuza Official
05-Feb-2022 12:15 PM
شکریہ
Reply